ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں سدبھاونا منچ کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب، ستیش کمار صدر اور ایم آر مانوی جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل میں سدبھاونا منچ کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب، ستیش کمار صدر اور ایم آر مانوی جنرل سکریٹری منتخب

Tue, 16 Feb 2021 18:51:43    S.O. News Service

بھٹکل 16 فروری (ایس او نیوز) بھٹکل میں ہندومسلم ذمہ داران  پر مشتمل سدبھاونا منچ  کے لئے پیر کو عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں  ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے سابق صدر ستیش کمار صدر کے عہدہ پر اور وارتھا بھارتی کے  رپورٹر ایم آر مانوی جنرل سکریٹری کے عہدہ پر بالاتفاق رائے منتخب ہوگئے۔ اعزازی صدر کے طور پر موگلی ہونڈا بلال مسجد کے امام و  خطیب  مولانا منور پیشمام کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ نائب صدر کے عہدہ پر  میونسپل  کونسلر پاسکل گومس اور نور مسجد کے امام  و خطیب مولانا امین رکن الدین ندوی منتخب ہوئے۔ ان باتوں کی اطلاع پریس ریلیز کے ذریعے   ایم آر مانوی نے دی ہے۔

اس موقع پر صدر منتخب ہونے پر ستیش کمار اور جنرل سکریٹری منتخب ہونے پر ایم آر مانوی نے اپنے اپنے تا ثرات پیش کرتے ہوئے ممبران سے تعاون کی درخواست کی  اور شہر میں بھائی چارگی اور یکجہتی کی فضا کو برقرار رکھنے ہر ممکن کوشش کرنے کی طرف زور دیا۔

میٹنگ میں سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، نامدھاری سماج کے اعزازی صدر ایم آر نائک،نیو انگلش پی یو کالج پرنسپال ویریندر شانبھاگ، انجمن کالج کے آر ایس نائک، جماعت اسلامی ہند کے ضلعی کنوینرطلحہ سدی باپا، کنڑا رپورٹر موہن نائک، شرالی گرام پنچایت ممبر محمد نجیب، جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے نائب صدر مجاہد مصطفیٰ، انجمن کے سابق پرنسپل کے سی نذیر احمد سمیت کافی دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


Share: